نیشنل

بی جے پی رکن اسمبلی کی نابالغ لڑکیوں کے ساتھ نامناسب حرکت۔ کانگریس نے کہا بیٹیوں کو بی جے پی لیڈروں سے بچائیں: ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بی جے پی ایم ایل اے و سابق وزیر اور کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے چیئرمین گوری شنکر بسن پرایک تقریب میں نابالغ لڑکیوں کو نامناسب طریقے سے چھونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ منظرکیمرے میں ریکارڈ ہوگیا اور اسے مدھیہ پردیش کانگریس نے ٹویٹر پر شیئر کیا۔ یہ کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

 

اس ویڈیو میں رکن اسمبلی کی جانب سے لڑکیوں کوغیرمناسب انداز میں چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا جارہا ہے۔ صارفین اپنے کامینٹس میں کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی ایم ایل اے، سابق وزیر، پسماندہ طبقات کمیشن کے چیئرمین گوری شنکر بسن لڑکیوں کے ساتھ شرمناک کام کر رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس نے لکھا بیٹیوں کو بی جے پی لیڈروں سے بچائیں۔

 

 

مبئی کانگریس سیوا دل کے ریاستی کوآرڈینیٹر مکیش گپتا نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا”ان لڑکیوں کی ایک خاتون ڈاکٹر سے کونسلنگ کی جانی چاہیے اور ان کی رپورٹ کو عام کیا جانا چاہیے۔ لڑکیوں کے ساتھ ایسا کرنا شرم کی بات ہے۔ انھوں نے مزید کہا شرم کرو بی جے پی لیڈرو۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button