انٹر نیشنل

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر خواتین ٹیکسی ڈرائیورس

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دئیے جانے سے خواتین خصوصاُ ملازمت کرنے والی خواتین نقل و حرکت کے معاملے میں خود مکتفی ہوگئی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سعودی بپلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت کے چار ہوائی اڈوں پر 80 سے زائد خواتین ٹیکسی ڈرائیورز کو روٹ پرمٹ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

لبلاد اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے تعاون سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی 80 سے زائد سعودی خواتین کو ایئرپورٹ ٹیکسی سروس کا حصہ بنانے کے لیے تربیت فراہم کی جائے گی۔مذکورہ پروگرام ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خواتین کو بااختیاربنانے کے اہداف میں سے ایک ہے۔ایئرپورٹ ٹیکسی سروس دینے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ تین معاہدوں پردستخط کر دیے گئے ہیں۔یہ کمپنیاں ریاض، جدہ، دمام اورمدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر خواتین ڈرائیورز کو تعینات کریں گی۔ دوسرے مرحلے میں مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر خواتین ٹیکسی ڈرائیورز کو تعینیات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مٹرو ریل چلانے کے لئے ریاض مٹرو نے خواتین کو “مٹرو پائلٹ” کے عہدے پر ملازمت دی ہے۔ اس میں شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون مسز اندرا لوکیش شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button