تلنگانہ

عادل آباد میں پاگل کتے کے حملے میں 7 افراد زخمی ۔

عادل آباد ۔ تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں ایک پاگل کتے کے حملے میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ہفتہ کی صبح ایک پاگل کتے نے شہر مستقر عادل آباد کے آدرش نگر اور کھوجہ کالونی میں کام میں مصروف لوگوں پر الگ الگ حملہ کر دیا۔ان میں سے سات کو پاگل کتے نے کاٹ لیا۔جو شدید زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور پر بچا کر رمس ہسپتال پہنچایا۔ اب بھی کالونی کے مکین چاہتے ہیں کہ حکام فوری جواب دیں اور حفاظتی اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button