ایجوکیشن

یوم اساتذہ کے موقع پرخانہ پورگورنمنٹ اسکول کے اساتذہ کوتہنیت

خانہ پور: ٹیچرس ڈے کے موقع پر خانہ پور ایم ڈی سی اور جے اے سی کے زیراہتماما اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ یوم اساتذہ کے ضمن میں خانہ پورگورنمنٹ ہائی اسکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں خانہ پورایم ڈی سی اور جے اے سی قائدین نے اساتذہ کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پرخانہ پورمیونسپل چیرمین انکم راجندر، سی آئی اجے بابو، ایس آئی رجنی کانت، میونسپل وائس چیرمین، ایم ڈی سی صدر عبدالخلیل، جے اے سی صدر شبیر پاشا، ایم ڈی سی جنرل سکریٹری سلیم خان، ڈاکٹر کے ایچ خان،عرفان دانش، قیصر، معراج، شعیب، شکیل الدین، اساتذہ گنگنا ڈیوڈ، وسنت راؤ، راجیش پرساد، عالیہ سلطانہ کے علاہ طلباء و دیگرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button