تلنگانہ

پولنگ کے دن تعطیل نہ دینے والے اداروں کے خلاف کاروائی۔ چیف الیکٹورل آفیسر کا بیان

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ کے دن ریاست کے تمام خانگی اداروں اور آئی ٹی کمپنیوں کو بھی تعطل کا اعلان کیا جائے۔

 

انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو حق رائے دہی سے استفادہ کے لیے ادارے تعطیل دیں۔ سی ای او نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو سابق میں بعض اداروں کی جانب سے تعطیل نہ دینے کی شکایتیں وصول ہوئی ہیں، سال 2018 کے اسمبلی انتخابات اور سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے موقع پر تعطیل نہ دینے کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔

 

انہوں نے اپنی ہدایت میں کہا کہ پولنگ کے دن تمام اداروں میں تعطیل کو یقینی بنایا جائےاور اس کی جانچ کرنے کی لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی اور مشورہ دیا کہ تعطیل نہ دینے والے اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button