انٹر نیشنل

عازمین حج کیلئے خوشخبری۔ عنقریب آن لائن درخواستوں کا آغاز :مرکزی وزیرسمرتی ایرانی کا بیان

نئی دہلی: جاریہ سال ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہندوستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ اقلیتی امور کی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ بھارت نے مملکت سعودیہ عربیہ کے ساتھ حج 2023 سے متعلق باہمی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔
سلسلے وار ٹوئٹس میں محترمہ ایرانی نے کہا کہ پچھلے دو مہینے سے زیادہ عرصے سے اُن کی نے وزارت سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ جامع صلاح مشورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں بھارت کی حج پالیسی 2023 کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیر موصوف نے بھارتی افراد کے ایک لاکھ 75 ہزار 25 افراد کے حج کوٹے کے لئے مملکت سعودیہ عربیہ کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ حکومت حج 2023 کی کامیابی کیلئے اپنے تمام تر مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواستوں کیلئے ہندوستان کی حج کمیٹی کے پورٹل کو جلد ہی کھولا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button