ایجوکیشن

کریم نگر کے صالح نگر اردو میڈیم ہائی اسکول کے طالب علم کو ضلعی سطح پر ریاضی ٹیلنٹ ٹیسٹ میں اول مقام

کریم نگر 19 دسمبر  _ صدر مدرس سردار عبد الحئی جاوید صاحب کے مطابق قومی یوم ریاضی کے موقع پر تلنگانہ ماتھس فورم کی جانب سے ضلعی مقابلہ 18 دسمبر بروز اتوار کو بلو بیلس ہائی اسکول کریم نگر میں منعقد ہوا ۔صدر مدرس سردار عبد الحئی جاوید صاحب کی سرپرستی میں صالح نگر ہائی اسکول کے دو طلباء نے حصہ لیا جس میں اس مدرسہ کے طالب علم محمد عمر ایان کو ضلعی سطح پر اردو میڈیم میں انعام اول حاصل ہوا۔

 

اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر پرسن محترمہ کوثر فاطمہ صاحبہ اور پرائمری اسکول کے صدر مدرس جناب محمد عبد اللہ ندیم صاحب معہ اسٹاف اور ہائی اسکول کے اساتذہ میر آصف علی کنیزفاطمہ صاحبہ نیلا کماری صاحبہ اور اولیاء طلباء نے صدر مدرس سردار عبد الحئی جاوید صاحب کواور طلباء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button