Uncategorized

بھینسہ میں آر ایس ایس کو ریالی نکالنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی مشروط اجازت _ ڈی جے اور لاوڈ اسپیکر کا استعمال نہ کریں

حیدرآباد _ 28 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کورٹ نے بھینسہ میں آر ایس ایس کی ریالی کو مشروط اجازت دے دی۔ ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس وجئے سین ریڈی نے  بھینسہ آر ایس ایس کے سنچالک کرشنا داس کی درخواست پر ریالی کو امن و سلامتی میں خلل ڈالے بغیر منعقد کرنے کی اجازت دی۔ عدالت نے کہا کہ یہ ریالی 5 مارچ کو دوپہر ڈھائی بجے سے  شام 7 بجے تک نکالی جائے گی۔

 

ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ ریلی میں صرف 500 افراد شریک ہوں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ صرف وہ لوگ جن کی کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے  مسجد سے 300 میٹر کے فاصلے سے دور  ریالی نکالی جائے ۔ جس علاقے میں ریلی نکالی جائے گی وہاں کی مسجد میں پولیس کو خصوصی انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ریالی  کے شرکاء میں سے کوئی بھی متنازعہ بیانات نہ دیں اور ڈی جے ، لاوڈ اسپیکر کا استعمال نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button