تلنگانہ

تلنگانہ میں آج پیر سے آیندہ 5 دنوں تک ان اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

حیدرآباد _ 6 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ پیر  6 مئی سے آیندہ پانچ دنوں تک ریاست کے مختلف اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع کو ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ متعلقہ اضلاع کو اورنج وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اتوار کو کوتہ گوڈم، کھمم، سوریا پیٹ اور ناگرکرنول اضلاع میں یہاں اور وہاں بارش ہوئی۔ اضلاع بھوپال پلی، مولوگو، کوتہ گوڈم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتھی، نارائن پیٹ اور گدوال ضلع میں پیر کے روز بارش متوقع ہے۔

 

اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی اور گدوال میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ منگل کو سدی پیٹ، بھونگیر، رنگاریڈی، وقارآباد اور محبوب نگر اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔ کتہ گوڑم، کھمم، سدی پیٹ، بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میدچل-ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، کاماریڈی، محبوب نگر اور ناگرکرنول اضلاع میں درمیانی بارش متوقع ہے۔ اور چہارشنبہ سے جمعرات تک کئی مقامات پر موسلادھار بارش اور دیگر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button