جنرل نیوز

معروف صحافی ایم آئی ظاہر کو بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا

جودھپور۔( پریس ریلیز) ہمہ لسانی صحافی اور ادیب ایم آئی ظاہر کو بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا۔انہیں آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر، نیو پبلک ایڈمنسٹریشن سوسائٹی آف انڈیا اور جیے نارائن ویاس یونورسٹی ٹرائبل اسٹڈیز سنٹر کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے برہسپتی بھون آڈیٹوریم میں منعقد ‘ہندوستان میں عوامی نظم و نسق کی تبدیلیاں اور چنوتیاں’ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر بین الاقوامی بین الاقوامی انعام سے نوازا گیا۔

مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر بی ایف گمن، ڈاکٹر سجاتا سنگھ، پروفیسر آئی ایس سوڈھی، جیے نارائن ویاس یونیورسٹی آدی واسی اسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جنک سنگھ مینا نے پگڑی پہنائی، توصیف نامہ پیش کیا اور شال پوشی کی۔ اس موقع پر ٹرائبل اسٹڈیز سینٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جنک سنگھ مینا نے ایم آئی ظاہر کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی۔

 

کورونا کے دور میں این آر آئی / اوورسیز ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں کے انٹرویوز کی مقبول سیریز، امریکی صدارتی انتخابات کے نسبتاً بہترین کوریج، گلوبل آن لائن مشاعرہ ورلڈ ریکارڈ اور پاکستان سے آیے لوگوں کی ہندوستانی شہریت کے لیے چلائی گیی مہم قابل ذکر ہیں۔ قبائلییوں اور خانہ بدوش لوہاروں کے حقوق کے لیے صحافتی خدمات کے انہیں بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button