تلنگانہ

اروند کجریوال کو تہاڑ جیل بھیج دیا گیا

نئی دہلی: چیف منسٹردہلی اروند کجریوال کو عدالت سے زبردست جھٹکہ لگا۔ دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں کجریوال کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا۔

 

آج ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد ای ڈی نے انہیں دہلی کی راؤز ایونیو عدالت میں پیش کیا۔ ای ڈی نے ان کی مزید ریمانڈ طلب نہیں کی جس کے بعد عالت نے انہیں 15 دنوں عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم سنایا۔جس کے بعد انھیں تہاڑ جیل منتقل کرنے کا علم انجام دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ دہلی کے چیف منسٹر کجریوال کو 21 مارچ کی رات کو گرفتار کیا تھا۔ اس کیس میں پہلے ہی دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منی سیسوڈیا اور بھارت راشٹریہ سمیتی کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے وہ دونوں بھی اس وقت تہاڑ جیل میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button