تلنگانہ

تلنگانہ کے حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع _ دو فلائٹس میں 300 حجاج حیدرآباد پہنچ گئے

حیدرآباد _ 15 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ سے سعادت حج کے لئے سعودی عرب روانہ ہونے والے اسٹیٹ حج کمیٹی کے حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا  ہے۔

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر دوفلائٹس کے ذریعہ 300حاجی پہنچے۔پہلی فلائٹ 8بجے صبح پہنچی جبکہ دوسری فلائٹ 8.15بجے صبح پہنچی۔ایرپورٹ پر جذباتی مناظرتھے جہاں حاجی اور ان کے رشتہ داراشکبار دیکھے گئے۔ایرپورٹ پر وزیرداخلہ محمد محمود علی، صدرنشین ریاستی حج کمیٹی محمد سلیم اور دیگر عہدیداروں نے ان حاجیوں کا شاندار استقبال کیا

 

۔حاجیوں کا آخری قافلہ30 جولائی کو حیدرآباد پہنچے گا۔ تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے 5583 حجاج کرام نے فریضہ حج کی تکمیل کی ہے جبکہ کرناٹک کے 867، مہاراشٹرا528، آندھراپردیش49، بہار3، چھتیس گڑھ7، جھارکھنڈ2 اور ٹاملناڈو کے ایک حاجی کی حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانگی عمل میں آئی تھی۔

 

حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ سے جملہ 7044 عازمین حج کی روانگی عمل میں آئی تھی۔جمعرات تک تلنگانہ کے 5حاجیوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔لگیج ایریا میں حجاج کے سامان کی منتقلی اور حوالگی کے لئے مناسب بندوبست کیا گیا تھا۔

 

کسٹم کلیرنس اور امیگریشن کے دوران حجاج کو سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ وزیٹرس کے لئے کرسیوں کا انتظام کیا گیاتھا

متعلقہ خبریں

Back to top button