جرائم و حادثات

حیدرآباد میں فائرنگ

حیدرآباد: حیدرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق شہر سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ داس نے 2019 میں اپنی بیوی سمیتا سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس جوڑے کو ایک بیٹی اور ایک بیٹا بتایا گیا ہے۔

 

 

سمیتا سافٹ ویئر ملازم منوج کمار کے ساتھ شاہ میر پیٹ کے ولا نمبر 21 میں رہتی ہے۔ آج سدھارتھ اپنے بچوں کو دیکھنے کیلئے وہاں آیا تھا۔ اس دوران اس کی سمیتا سے لڑائی ہوگئی۔ وہاں موجود منوج کمار نے غصے میں آکر سدھارتھ پر ایئر گن سے گولی چلا دی۔ سدھارتھ فائرنگ میں بچ گیا اور اس نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button