نیشنل

فرانس کے صدر کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء رح پر حاضری۔ قوالی سے لطف اندوز: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے دہلی میں واقع درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء رح پر حاضری دی۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کے بعد کل رات وہ درگاہ شریف پہنچے۔ فرانس کے صدر رات تقریباً 9:45 بجے درگاہ نظام الدین پہنچے اور آدھے گھنٹے تک یہاں رہے۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔ فرانس کے صدر قوالی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

 

سلطان المشائخ حضرت سید خواجہ نظام الدین اولیاء چشتی کی بارگاہ  میں فرانس کے صدر ایمانوئل میاکرون نے  چشتیہ سلسلہ کی روایات سماع کی بھی عقیدت کے ساتھ سماعت کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر امور خارجہ ایس جے شنکربھی موجود تھے۔ مولاناُسید کلیم نظامی نگرانکار درگاہ اور دیوان سید فاروق نظامی نے استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button