مبارکباد

کریم نگر میں مجلسی قائدین کی جانب سے تلنگانہ اردو جرنلسٹ ایسوسیشن ضلع کریم نگر کے قائدین کو پیش کی گئی تہنیت

کریم نگر 2 اکتوبر ( اردولیکس) صدر مجلس کریم نگر ورکن ریاستی حج کمیٹی سید غلام احمد حسین اور سابقہ ڈپٹی میئر کریم نگر نے دفتر مجلس دارالاسلام کریم نگر میں تلنگانہ اردو جرنلسٹ ایسوسیشن متحدہ ضلع کریم نگر صدر نثار احمد پروانہ معتمد سید اصغر حسین نائب صدر سید شاکر الصمد اور دیگر تمام ذمہ داران کا دارالاسلام کریم نگر پر فقید المثال استقبال کیا اور تمام اردو صحافیوں کو گل پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی

 

اس موقع پر ضلع کریم نگر کے علاؤہ پداپلی اور سرسلہ ضلع سے زائد از 22 اردو صحافیوں نے شرکت کی الحاج سید غلام احمد حسین نے اردو صحافیوں کے اہم مسائل کو صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ذریعہ حکومت سے حل کرنے کی یقین دھانی کروائی اس موقع پر نائب صدور سید رسول سید عاطف خالد حسین الطاف احمد عالم الدین عبد الحکیم احمد ندیم الدین اقبال نعیم عبد الرحمن اظہار حسین اظہار حافظ اہتشام حافظ ارشد حافظ راشد رفیق پٹیل احمد علی عبدالعلیم زاہد حسین انور موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button