تلنگانہ

تلنگانہ میں 8 سالہ طالب علم کی اسکول میں ہارٹ اسٹروک سے موت

حیدرآباد _ 25 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں 8 سالہ طالب علم کی ہارٹ اسٹروک سے موت ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرسلہ ضلع کے بوئن پلی منڈل کے وینکٹ راو پلی کے ایک اسکول میں پیش آیا۔جہاں تیسری جماعت میں زیر تعلیم 8 سالہ کوشک اسکول میں دوپہر کے کھانے کے لئے ساتھی طلبہ کے ساتھ قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک چکرا کر گر پڑا۔ اسکول کے اساتذہ نے مقامی آر ایم پی ڈاکٹر کو طلب کرتے ہوئے کوشک کی طبی جانچ کی اور ڈاکٹر کے مشورے پر اسے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہارٹ اسٹروک کی وجہ سے کوشک کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button