جنرل نیوز

عادل آباد میں 24 دسمبر کو مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرہ

عادل آباد ۔ مولانا محمد منیر الدین رشیدی کی اطلاع کے مطابق عادل آباد میں 24 دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع عادل آباد کے تحت شہر مستقر کے کرسٹل گارڈن میں ایک "عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرہ”منعقد کیا جارہا ہے۔جس کی سرپرستی مجاہد تحفظ ختم نبوت حضرت مولانا سید ایوب قاسمی ورنگل کریں گے۔

 

جبکہ صدارت ضلع صدر جمعیتہ العلماء حافظ ابوبکر حامد اور نگرانی مفتی محمد مصطفیٰ مظاہری کریں گے۔اور بحیثیت مہمان خصوصی مفتی الیاس احمد حامد قاسمی کے علاوہ شاعر اسلام مداح رسول مفتی طارق جمیل قاسمی قنوج اور شہنشاہ ترنم قاری کوثر کلام نوادی اور اسی طرح دکن کے مشہور شاعر مولانا علیم الدین واحد حیدرآبادی شرکت کریں گے۔مہمان اعزازی کی حیثیت سے صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد بھی شرکت کریں گے۔جبکہ خطبہ استقبالیہ کے ذمہ دار مولانا محمد منیر الدین رشیدی رہیں گے اور ناظم مشاعرہ مفتی سردار رحمانی قاسمی ہوں گے۔اس کے علاوہ مقامی علماء و حافظ بھی شریک رہیں گے

 

۔تحفظ ختم نبوت ضلع عادل آباد کے ذمہ داروں نے 24 دسمبر کو منعقد ہونے والے کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں دوست و احباب کے ہمراہ شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button