نیشنل

ٹماٹر کی قیمت فی کیلو 300 روپئے تک پہنچ سکتی ہے

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ٹماٹر کی قیمت فی کیلو 250 روپئے ہوگئی ہے۔ ر ز مرہ کی غذا میں کثرت سے استعمال ہونے والے ٹماٹر کو ہول سیل مارکٹ میں قیمت 220 روپے فی کیلو ہوگئی ہے اور ٹماٹر کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

 

 

 

مدر ڈیری نے بھی چہارشنبہ کو ٹماٹر 250 روپے فی کیلو کے حساب سے فروخت کیا۔ ہول سیل تاجرین نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ٹماٹر کی قیمت بڑھ کر 300 روپے فی کیلو ہو سکتی ہے۔ یہاں یہ ذکر گزشتہ چند دنوں سے ٹماٹر کی قیمت آسمان پر ہے۔

 

 

 

 

قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے خاص طور پر ہوٹلوں میں بھی ٹماٹر کے استعمال سے پرہیز کیا جا رہا ہے جبکہ فوڈ سربراہ کرنے والی بعض کمپنیوں نے پہلے ہی کھلے عام اعلان کر دیا ہے کہ انہوں نے اپنے کھانوں میں ٹماٹر ڈالنے بند کر دئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button