تلنگانہ

پنشن کی رقم میں عنقریب اضافہ کرنے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

سوریا پیٹ _ 20 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے آسرا اسکیم کے تحت دئے جانے والے پنشن کی رقم اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے انھوں نے کہا کہ انتخابات آتے ہی  نئے بھکاری آئیں گے اور جھوٹ بولیں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے لوگوں سے ان بھکاریوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی۔ چیف منسٹر نے سوریا پیٹ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ، انٹیگریٹڈ ایگریکلچرل مارکیٹ، ڈسٹرکٹ ایس پی آفس، میڈیکل کالج، بی آر ایس ڈسٹرکٹ پارٹی آفس کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں  ‘سوریا پیٹ پروگریس رپورٹ میٹنگ’ سے خطاب کیا۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی لیڈران ایک  موقع دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ انھیں پہلے ہی 50 سال تک موقع دیا گیا تھا لیکن وہ کیا کرسکے ؟ ضلع کے بہت سے لوگ کانگریس پارٹی میں وزیر رہ چکے ہیں۔ کیا سوریا پیٹ کی ترقی ہوئی؟ سوریاپیٹ، بھونگیری اور نلگنڈہ میں میڈیکل کالج قائم ہوئے ؟ ماضی میں سوریا پیٹ اور نلگنڈہ کیسا تھا؟ اب کیا صورتحال ہے؟ نئے بھکاری آئیں گے اور جب الیکشن آئیں گے تو جھوٹ بولیں گے۔

 

لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے۔ معمرین کو پنشن 4 ہزار روپے دینے کا کانگریس وعدہ کررہی ہے ۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ میں بھی 5 ہزار روپے دینے کا اعلان کرسکتا ہوں ۔ لیکن وہ ریاست کی مالی حالات کو دیکھ کر کریں گے۔

 

انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس جن ریاستوں میں حکومت کر رہے ہیں وہاں 4 ہزار روپے پنشن دے رہے ہیں؟ کیا کانگریس پارٹی میں کوئی ریاستی پالیسی ہوگی؟ ہم پنشن ضرور بڑھائیں گے، پنشن میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟ جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button