نیشنل

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں فوج کے ایک کرنل، ایک میجر اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی موت

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں آج اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید ہو گئے ہیں، جن میں ایک فوجی کرنل بھی شامل ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لشکر طیبہ کا ایک ذیلی گروپ ممنوعہ تنظیم ریزسٹینس فرنٹ نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔ اہلکاروں نے کہا ہے کہ جھڑپ میں، کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش اور جموں کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرینٹینڈینٹ ہمایو بھٹ شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں ہوائی جہاز کے ذریعے سری نگر لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ اہلکاروں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کل شام شروع ہوئی تھی لیکن رات میں اسے روک دیا گیا تھا۔

 

دہشت گردوں کے ٹھکانے کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد آج صبح ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button