جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں 5 مئی کو وکسینیشن و دوسرا حج تربیتی کیمپ  ریاستی حج کمیٹی چیرمین اور مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی کا خصوصی خطاب 

نارائن پیٹ :4 مئی (اردو لیکس) 5/مئی بروز اتوار ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام دوسرا حج تربیتی وویکسینیشن کیمپ شیلا گارڈن فنکشن ہال حیدرآباد روڈ نارائن پیٹ میں منعقد ہوگا جس کی سرپرستی حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت تقی بابا رحمت اللہ فرمایئنگے

 

جبکہ اس تربیتی اجلاس کی صدارت محترم جناب الحاج غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ صاحب صدر اسٹیٹ حج کمیٹی تیلنگانہ کریئنگے جبکہ اس اجلاس کو ممتاز عالم دین خطیب شریں بیاں حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور کا خصوصی خطاب ہوگا، اس کے علاوہ مولانا حافظ عبد القوی حسامی مکتھل اور مقامی علماء کرام کے بیانات بھی ہونگے

 

، 5/مئی کو منعقدہ اس تربیتی اجلاس میں صبح ساڑھے دس بجے دن ضلع کے تمام عازمین کرام کو ٹیکہ( ویکسینیشن ) دیا جایئگا جبکہ ایک بجے نماز ظہر، اور ظہرانہ کے بعد حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی ودیگر علماء کرام کے بیانات ہونگے، صدر ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ جناب الحاج امیرالدین ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ جناب الحاج عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی نے ضلع کے تمام عازمین کرام اور دیگر احباب سے اس اہم وبامقصد حج تربیتی کیمپ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر بھر پور استفادہ کی گذارش کی ہے، تمام شرکاء اجلاس کیلئے طعام کا نظم رہے گا انشاءاللہ

متعلقہ خبریں

Back to top button