تلنگانہ

کورٹلہ میں وائی ایس شرمیلا کی پدیاترا _ متیم پیٹ شوگر فیکٹری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست دھرنا

کورٹلہ _ 30 اکتوبر ( اردولیکس) وائی ایس شرمیلا کی پدیاترا جگتیال ضلع کے کورٹلہ میں داخل ہوئی ہے  جمعہ کو وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی جانب سے جگتیال ضلع کے متیم پیٹ میں نظام شوگر فیکٹری کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا گیا۔جس میں پارٹی کی ریاستی صدر شرمیلا نے شرکت کی تھی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا تھا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے انتخابات کے دوران ٹی آر ایس اقتدار میں آنے پر ریاست میں بند کردئے جانے والے نظام شوگر فیکٹریوں کو100 دن کے اندر کھولنے کا وعدہ کیا تھا لیکن 100 مہینے ہونے آرہے ہیں اب تک وعدہ پورا نہیں کیا۔اسی طرح کورٹلہ کے رکن اسمبلی ودیا ساگر راو نے بھی شوگر فیکٹری کھولنے کا وعدہ کرتے ہوئے اس میں کام کرنے والوں کے ووٹ حاصل کئے۔رکن اسمبلی نے فیکٹری نہ کھولنے پر اسی فیکٹری کے گیٹ پر پھانسی لگا لینے کی بھی بات کہی تھی اقتدار میں آنے کے بعد ٹی آر ایس اپنے وعدہ کو بھول گئی۔  آج کورٹلہ میں شرمیلا کی پدیاترا میں سماجی کارکن عظیم الدین بھی دیکھے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button