نیشنل

گیانواپی مسجد کیس میں مسلمانوں کی درخواستیں خارج

الہ آباد _ 19 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی مسجد معاملے میں مسلمانوں کی طرف سے دائر درخواستوں کو خارج کر دیا۔ عدالت نے مسلمانوں کی طرف سے دائر پانچ درخواستوں کو خارج کر دیا۔ ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت کو اس معاملے کی جانچ چھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ ہندوؤں نے گیانواپی مسجد میں پوجا کرنے کا موقع فراہم کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ اسی درخواست کی بنیاد پر اس مسجد میں ایک سائنسی سروے کیا گیا۔ وہ رپورٹ بھی حال ہی میں عدالت میں پیش کی گئی۔ تاہم الہ آباد ہائی کورٹ نے آج مسلمانوں کی طرف سے ہندو درخواستوں کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ مسلمانوں نے کل پانچ عرضیاں دائر کیں۔جن میں سنی سنٹرل وقف بورڈ اور انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی  عرضیاں شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button