تلنگانہ

تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی اسکول کے پرنسپل نرسا گوڑ کے مسلم تعصبانہ رویہ کی تحقیقات _ اردولیکس کی خبر پر تین رکن کمیٹی کی تحقیقات رپورٹ تیار

عادل آباد _ 29 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے مستقر عادل آباد کے چاندہ میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 1 کے انچارج پرنسپل کی جانب سے مذہب اسلام کے تعلق بغض و اسکول کے طلباء و مسلم اسٹاف کے ساتھ تعصبانہ رویہ کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ضلع کلکٹر سے تحریری نمائندگی و مختلف اخبارات میں اس ضمن میں شائع خبروں کے بعد ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس سلسلے میں طلباء و مسلم اسٹاف اور پرنسپل سے علحیدہ علحیدہ تحقیقات کی گئیں اور باضابطہ طلباء و اسٹاف کے بیانات کو قلم بند کرتے ہوئے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے

۔اس سلسلہ میں آر ایل سی کیپٹن سلیم الدین نے آج عادل آباد مستقر کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا اور بعد ازاں میڈیا نمائندوں کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا۔آر ایل سی کیپٹن سلیم الدین نے صحافیوں کو بتایا کہ مختلف اخبارات میں پرنسپل نرسا گوڑ کے رویہ کی خبروں کی اشاعت کے بعد ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جو حیدرآباد ٹیمریز سوسائٹیز کے اسٹیٹ سیکرٹری کو روانہ کی جائے گی اور اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت پر مناسب کارروائی کا تیقن دیا۔

 

واضح رہے کہ اس سلسلہ میں سب سے پہلے اردو لیکس ویب پورٹل نے بے باکی کے ساتھ خبر کی اشاعت عمل میں لائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر کافی شیر کی گئی اور مختلف گوشوں سے عوام کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار بھی کیا گیا اور اردو لیکس کی حقائق پر مبنی خبروں کو خوب ستائش بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button