جنرل نیوز

انقلابی گلوکار غدر اپنی پوری زندگی فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑتے رہے۔ حافظ محمد جواد احمد چیرمین عوام ہند ویلفیر اینڈ چیارٹیبل فاؤنڈیشن

حافظ محمد جواد احمد چیرمین عوام ہند ویلفیر اینڈ چیارٹیبل  فاؤنڈیشن نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ انقلابی گلوکار غدر کا آج دہانت ہوگیا غدر اپنی زندگی میں ہمیشہ عوامی مسائل اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جدو جہد کرتے رہے حافظ محمد جواد احمد نے کہا کہ سن 1992 کے بعد ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اور ملک میں امن و امان کی بقاء کے لیے جمعیت العلماء کی جانب ملک بھر میں جو مہم چلائی گئی اس مہم میں غدر نے اپنے نغموں اور گیتوں کے ذریعے اہم کردار ادا کیا اپنی زندگی میں جہد مسلسل کو جاری رکھتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جنگ جاری رکھی غدر کا کھمم ضلع سے خاص تعلق تھا آخری مرتبہ غدر نے کھمم کا دورہ گزشتہ ماہ 2 جولائی کو کانگریس پارٹی کے جلسے عام میں راہول گاندھی کے ساتھ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی تھی محمد جواد احمد نے ان کے دہانت پر گہرے غم و دک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک بہترین جہد کار اور انقلابی گلوکار سے محروم ہو گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button