تلنگانہ

وزیراعظم مودی کی تصویر راشن کی دکانات پر نہیں ، پکوان گیس سلنڈر اور پٹرول پمپس پر ہونی _ رکن کونسل کویتا

نظام آباد _ آر ایس رکن کونسل کویتا نے الزام لگایا ہے کہ مودی ریاست میں چلائی جارہی اسکیموں کو روکنے کی سازش کررہے ہیں۔ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے ریاست میں آکر فوٹو پنچایت قائم کی۔ انہوں نے مودی کی تصویر کو راشن کی دکانات پر نہ لگائے جانے پر نرملاسیتارمن کے اعتراض کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی تصویر راشن کی دکانوں پر نہیں بلکہ پکوان گیس سلنڈر اور پٹرول پمپس پر لگائی جانی چاہیے۔ انہوں نے ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لئے مرکز کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے نظام آباد میں منعقدہ نئے وظائف کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو ہر خاندان کے بڑے بیٹے بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد ضلع میں 50 ہزار سے زائدنئے وظائف دیئے جارہے ہیں۔کویتا نے کہا کہ تمام مستحق لوگوں کو وظیفہ ملے گا، اس خصوص میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی غریبوں کی تکالیف کو سمجھتے ہوئے وظائف فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام جاری رہے گا۔انہوں نے مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی مفت اسکیمات نہیں چاہتے اور ریاست میں لاگو ہونے والی اسکیموں کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button