جنرل نیوز

نیپال کے مدرسہ نور العلوم مدھولیا سراول /6 میں نیپال کے سمبیدھان دیوس کو بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا

(رفیع نعمانی )
نیپال کے لمبنی پردیش کےضلع نولپراسی میں واقع مدرسہ نور العلوم مدھولیا سراول /6 میں نیپال کے سمبیدھان دیوس کو بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پروگرام مولانا طاہر حسین ندوی مہتمم مدرسہ ہذاکے صدارت اور محمد وصی الدین متعلم مدرسہ ہذا کی نظامت میں منعقد ہوا پروگرام کا آغاز حافظ تبریزعالم کی تلاوت اور عزیزم عبد اللہ کے نعت پاک سے ہوا ، ملک نیپال کا ترانہ محمد ولی الدین نے پیش کیا اس موقع پر مدرسہ کے استاذ و مفتی عبد الحنان ندوی نے یوم دستور کے تعلق سے پر مغز اور جامع خطاب کیا مولانا ندوی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج اسوج 3/گتے ہمارے ملک نیپال کی سمبیدھان دیوس ہے اور پورے ملک میں سرکاری چھٹی ہے اس دن کو یوم دستور/ قومی دن بھی کہا جاتا ہے یہ دستور اور آئین سب سے پہلے صدر رام برن یادو کی صدارت میں نافذ ہوا تھا انہوں نے آئین پر2072 بکرمی تقویم میں دستخط کرکے اس کی منظوری دی جس پر ملک نیپال کے آٹھ سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کا اظہار کرکے منظوری کے لئے راستہ ہموار کیا اسی کی یاد میں یہ دن بطور خوشی کے منانا جاتا ہے مزید یہ کہ یہ آئین جاگیردارانہ نظام کے ذریعہ پیدا ہونے والے ہر قسم کے امتیازی سلوک اور جبر کو ختم کرتا ہے۔

ماسٹر عالم صدیقی مولانا محمد خالد ندوی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مولانا اسلام الدین قاسمی مولانا محمد عثمان ندوی مولانا صدر عالم ثاقبی مولانا عبد الرحمن ندوی مولانا محمد ہارون جامعی مولانا سعید الرحمن نوری ماسٹر امتیاز صدیقی ماسٹر سنتوش کمار مشرا اور تمام اساتذہ وطلباء کےعلاوہ علاقے کے معزز لوگ شریک رہے پروگرام کے آخر میں ملک کے امن وسلامتی کی دعا ئیں کی گئیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button