تلنگانہ

تلنگانہ پولیس کانسٹبلزکی جائیدادوں پربھرتی کا امتحان ملتوی

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کانسٹیبل امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ قبلازیں یہ امتحان اس مہینہ کی 21 تاریخ کو منعقد ہونے والا تھا تاہم اب یہ 28 اگست کو ہوگا۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پرامتحان کو ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کیا جارہا ہے۔ بورڈ حکام نے بتایا کہ ہال ٹکٹ 10 اگست سے ویب سائٹ www.tslprb.in پر دستیاب ہوں گے۔ جبکہ 16,694 کانسٹیبل کے عہدے ہیں، 3.55 لاکھ امیدواروں نے اس کے لیے درخواستیں داخل کی ہیں جن میں 2.76 لاکھ خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button