جنوب مغرب مانسون کیرالہ کے ساحل سے ٹکراگیا

جنوب مغرب مانسون چہارشنبہ کے دن کیرالہ کے ساحل سے ٹکراگیا۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کی تصدیق کردی کہ مانسون کیرالہ کے ساحل سے ٹکراگیا۔ امکان ہے کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران مانسون تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بھی سرگرم ہوجائے گا۔ مانسون کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دن کے دوران دنوں تلگو ریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔