نیشنل

اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کے لئے جانے والے زائرین کی کار پر آئیل ٹینکر الٹ گیا _ 8 زائرین کی موت

نئی دہلی _ 4 مئی ( اردولیکس ڈیسک) راجستھان کی  درگاہ خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ  پر حاضری کے لیے جے پور سے اجمیر شریف جانے والے زائرین کی گاڑی پر آئیل ٹینکر الٹ گیا۔ اس حادثے میں 8 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی دوپہر ایک بجے کے قریب ڈڈو نیشنل ہائی وے-48 گیزی موڑ پر پیش آیا۔ یہاں سے جانے والے آئیل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا اور بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی ایک کار پر گر پڑی ۔

حادثے میں 20 سالہ اسرائیل، 20 سالہ جانا، 35 سالہ حسینہ، 23 سالہ شکیل، 12 سالہ مراد، 8 سالہ روحینہ اور 14 سالہ سونو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹینکر نے ایک بائک سوار کو بھی ٹکر دے دی ۔ اس  کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button