انٹر نیشنل

وزیر اعظم نریندر مودی کی‌سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات چیت 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

 

خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات اور انہیں اس طرح ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا جو دونوں ملکوں اور دوست عوام کے مفادات کےلیے ہوں۔

 

مشرکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button