جرائم و حادثات

دسویں جماعت کی طالبہ مشتبہ حالت میں بلندی سے گر گئی۔ کھمم کے اسکول میں توڑ

کھمم: ریاست تلنگانہ کے کھمم شہر کے این ٹی آر سرکل پر واقع سری چیتنیا ٹیکنو اسکول میں زیر تعلیم دسویں جماعت کی طالبہ سائی شرانیہ مشتبہ حالت میں تیسری منزل سے گرنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی۔ لڑکی کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔حادثہ کا علم ہوتے ہی طلبہ یونینوں نے اسکول کے پاس احتجاج شروع کردیا۔ انہوں نے اسکول کی عمارت میں گھس کر فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا۔ طلبہ یونینوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کیلئے انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ اقدام خودکشی کا معاملہ ہے یا حادثہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button