نیشنل

1977 کے بعد یہ پہلی بار اعظم خان خاندان رام پورحلقہ سے انتخابات میں نہیں کررہا ہے مقابلہ

نئی دہلی: سال 1977 کے بعد پہلی مرتبہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان یا ان کے خاندان کا کوئی فرد رام پور اسمبلی حلقہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا ہے۔ نفرت انگیز تقریرمعاملہ میں اعظم خان کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی گئی جس کے بعد یہاں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔
سماج وادی پارٹی نے اعظم خان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور ان کی بہو کو ٹکٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے عاصم رضا کو ٹکٹ دیا ہے۔ اعظم خان یا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد 1977 سے مسلسل اس حلقہ سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ اعظم خان نے 1977 سے 2022 تک 12 اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا جن میں سے وہ دس بار جیت چکے ہیں اور دو بار انھیں شکست ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button