جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں 7 ستمبر کو برقی سربراہی مسدود رہے گی

نارائن پیٹ: 06 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ کے اسسٹنٹ انجینئر محکمہ برقی محمد رفیع کی اطلاع کے بموجب کل 7 ستمبر بروز چہارشنبہ کو نارائن پیٹ ٹاؤن میں برقی کی سربراہی روک دی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ گنیش وسرجن تہوار کے ضمن میں 33/11 کے وی سب اسٹیشن میں مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔ صبح 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک برقی کی سپلائی بند رہیگی۔ اور ٹاؤن میں لائن ورکس کی وجہ سے صبح11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک سپلائی منقطع رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button