اسپشل اسٹوری

مکہ میں جبل نور قرآنی آیات سے منور

ریاض ۔ کے این واصف

جبل نور کو آیات قرآنی سے روشن کئے جانے کی یہ خبر مملکت میں رہنے والو‌، حج و عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ آنے والوں لئے صرف ایک خبر نہیں بلکہ خوشخبری ہے۔ اس خبر کی تفصیل یہ ہے کہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے حرا پہاڑ( جبل نور) قرآنی آیات سے منور ہے۔ اس کا اہتمام پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق روشنی کے پس منظر کے ساتھ قرآنی آیات مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔حرا پہاڑ کے لیے قرآن پاک کی ان آیات کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں مختلف حوالوں سے پہاڑوں کا تذکرہ موجود ہے۔حرا پہاڑ (جبل نور) وہ مقام ہے جہاں نبی کریم صلعم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ حرا ڈسٹرکٹ 67 ہزار مربع میٹرسے زائد رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس میں زائرین کے لیے مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ غار حرا جانے والی سڑک، قرآن کریم عجائب گھر اور وحی کے موضوع پر نمائش گاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا دوسرا اہم مقام ’القرآن الکریم ‘ عجائب گھر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قرآن کریم کا خوبصورت تعارف دیا گیا ہے۔ کتاب اللہ کے قلمی نسخوں کو پرکشش انداز میں دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button