جنرل نیوز

عادل آباد میں 13/اپریل کو حکومت کی دعوت افطار و ڈنر ‌۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین کی شرکت ۔ شہریان عادل آباد سے شرکت کی اپیل ۔ اقلیتی بہبود آفیسر

عادل آباد۔12/اپریل(اردو لیکس)تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی فائنانس کارپوریشن کے چیرمین محمد امتیاز اسحاق بروز جمعرات 13 اپریل 2023 کو عادل آباد ڈسٹرکٹ سینٹر کا دورہ کریں گے۔دورہ کے ایک حصے کے طور پر شہر کے پوسٹ میٹرک ہاسٹل میں اردو اکیڈمی کے زیراہتمام کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کیا جائے گا۔اسی طرح ضلع اقلیتی بہبود محکمہ کے افسر کرشناوینی نے کہا کہ وہ شام کو عیدگاہ میدان میں منعقد ہونے والے افطار پارٹی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شہریان عادل آباد سے 13 اپریل کو میدان عیدگاہ میں افطار پارٹی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button