این آر آئی

امریکہ میں تلنگانہ کے طالب علم پر چاقو سے حملہ _ حالت تشویشناک

کھمم _ یکم نومبر ( اردولیکس) امریکہ میں تلنگانہ کے کھمم سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ امریکی ریاست انڈیانا میں زیر تعلیم بھارتی طالب علم کو چاقو سے وار کر دیا گیا۔ 24 سالہ طالب علم کی حالت اب تشویشناک ہے۔ جارڈن اینڈریڈ نامی امریکی شہری نے کھمم ضلع کے ورون نامی طالب علم پر چاقو سے حملہ کیا۔

یہ واقعہ انڈیانا کے والپاریسو شہر کے ایک جم میں پیش آیا۔ لیکن حکام حملے  کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے حملے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وہ فورٹ وین ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ حکام نے بتایا کہ ورون کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے بچنے کا امکان صرف 5 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button