اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی با حجاب خاتون پرفرانس میں پولیس کی فائرنگ

نئی دہلی: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک باحجاب خاتون کو پولیس نے گولی ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید طوررپرزخمی ہوگئیں۔ یہ واقعہ مقامی میٹرو اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔معاملہ پیرس کے ببلیوتھیک نیشنل ڈی فرانس میٹرو اسٹیشن کا ہے جہاں گولی لگنے کے بعد باحجاب خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔
رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق پیرس پولیس چیف لارینٹ نونیج کا کہنا ہے کہ پولیس نے منگل کی صبح میٹرو اسٹیشن پربا حجاب خاتون کو اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جب وہ دھمکی آمیز انداز میں ’اللہ اکبر‘ اور ’تم مرنے والے ہو‘ کے نعرے لگا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد آر ای آر سی لائن پر میٹرو اسٹیشن کو خالی کروادیا گیا تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔پولیس ترجمان کے مطابق اپنی سیکورٹی کے خوف سے پولیس ایجنٹس نے اپنے اسلحہ کا استعمال کیا۔
حالانکہ پولیس ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ آخری پوری طرح نقاب پوش خاتون نے ایسا کیا رویہ اختیار کیا جس سے گولی چلانے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
BREAKING: In Paris, a police operation at the Bibliothèque nationale de France (BnF) led to gunfire and explosions in the area. The police shot a threatening individual, injuring them in the abdomen, and firefighters later evacuated the injured person. pic.twitter.com/LDXyjhZTdQ
— Insider Corner (@insiderscorner) October 31, 2023