ایجوکیشن

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں داخلوں کا آغاز

ظہیر آباد. 5 مئی پریس نوٹ. ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کی اطلاع کے بموجب تعلیمی سال 2024.25 کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں داخلوں کا آج سے آغاز ہو رہا ہے. درخواست فارم ڈگری آن لائن سروسز تلنگانہ DOST ویب سائٹ کے ذریعے پیش کرنا ہوگا. انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے بی اے بی کام بی ایس سی سال اول میں داخلوں کے اہل ہیں. کالج میں بی اے بی کام کمپیوٹر اپلیکیشن بی ایس سی انگریزی اردو اور تلگو میڈم میں دستیاب ہے ہر گروپ کے لئے 60 نشستیں دستیاب ہیں۔

 

آن لائن درخواست فارم کے ادخال کے لئے کالج پر ہیلپ ڈیسک سے رجوع ہو کر طلباء اپنی درخواستیں داخل کر سکتے ہیں. آن لائن درخواست دینے کے لیے انٹر کامیاب میمو کا رول نمبر آدھار نمبر اور آدھار سے منسلک فون نمبر ساتھ رکھنا ہوگا. 200 روپے آن لائن رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کے بعد دوست ویبسائٹ پر طلباء کو لاگ ان کے لئے رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا. آن لائن درخواستیں 6 مئی تا 25 مئی تک داخل کی جا سکتی ہیں. 15 مئی سے ویب آپشن شروع ہوگا جس میں طلباء کو پہلی پسند کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کا انتخاب کرنا ہوگا 3 جون سے طلباء اپنی الاٹ کردہ سیٹ کو کنفرم کر سکتے ہیں 8 جولائی سے سال اول کی کلاسز کا آغاز ہوگا. طلباء کو چاہیے کہ وہ تازہ انکم سرٹیفکیٹ اور کاسٹ سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں وہ اسکالر شپ کے اہل ہوں گے اور ان کی ٹیوشن فیس بھی معاف ہوگی. گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں طلباء کی سہولت کے لئے کشادہ کمرہ جماعت اسمارٹ بورڈ عصری سائنس و کمپیوٹر لیب

 

لائبریری جم ٹھنڈے میٹھے پانی کی سہولت اور دیگر مواقع دستیاب ہیں کالج میں ماہر اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم دی جاتی ہے اور طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے این ایس ایس ویمن امپاورمنٹ گروپ اور دیگر سہولتیں موجود ہیں گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کو نیاک بی پلس گریڈ حاصل ہے اور یہ کالج ظہیر آباد کا ایک ترقی یافتہ کالج ہے ظہیر آباد سدا سیو پیٹ کوہیر سنگاریڈی اور ریاست کے کسی بھی علاقے کے طلباء کالج میں داخلہ لے سکتے ہیں داخلوں کی مزید رہنمائی کے لیے انٹر کامیاب طلباء کالج کے ہیلپ ڈیسک سے رجوع ہوں.

متعلقہ خبریں

Back to top button