تلنگانہ

منوگوڑو ضمنی انتخابات۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک گاؤں کے انچارج 

نظام آباد:8/ اکتوبر(محمد یوسف الدین خان سینٹر جرنلسٹ نمائندہ اُردولیکس ) ضلع کے منو گوڑو اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا مرکزی الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد بی آرایس پارٹی سربراہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس حلقہ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کیلئے انتخابی مہم کا ایکشن پلان تیار کیا گیا۔

 

ضلع نلگنڈہ کے پارٹی قائدین نے صدر بی آرایس و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس منصوبہ سے واقف کرواجانے پر انہوں نے پارٹی قائدین کو یقین دلایا کہ 88 ایم ایل ایز کو انچارج کے طور منتخب کریں گے اور جلداز جلد یہ فہرست ریاستی وزیر توانائی جگدیش ریڈی کو فراہم کریں گے اور اس ایکشن پلان کو تیزی سے نافذ کیا جائے۔ پہلی بار پارٹی نے 1500اہم قائدین اور کارکنوں کے ساتھ 20 دنوں حلقہ منوگوڑو میں رہیں گے ہر سو ووٹروں کے لئے ایک انچارج لیڈر رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے ایم پی ٹی سی نشست کو ایک یونٹ کے طور پر طے کیاگیا اس ماہ 13یا 14تاریخ کو پارٹی امیدوار کو سو کونٹلا پربھاکر ریڈی کی پرچہ نامزدگی کے بعد میدان میں اتریں گے دوسری جانب 29 یا 30تاریخ کو منوگوڑو میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ جلسے عام سے خطاب کرینگے جبکہ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ کی قیادت میں روڈزشو کے انعقاد کے لئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے

 

جس میں منو گوڑو اسمبلی حلقہ کے تمام منڈلوں گاؤں اور بلدیات کا احاطہ کیا جانے گا پارٹی کے ایم پیز، ایم ایل ایز اور ایم ایل سی کواس مقصد کیلئے متحرک کیا جائے گا۔ انتخابی مہم کے لئےٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں تمام و باخبر ذرائع کے بموجب چیف منسٹر کے سی آر نے اس ایکشن پلان کو منظوری دیدی۔ پلان کے تحت ہر ایم ایل اے کو 2 گاؤن کی نگرانی کا کام سونپا گیا۔ منو گوڑ و اسمبلی حلقہ میں 176 گاؤں موجود ہیں اس کے حساب سے 88 ایم ایل ایز کو بحیثیت انچارج اور ہر ایم ایل اے کو 15 اہم قائدین کے ساتھ رائے دہندوں کے گھر پہنچ کر فلاحی اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے والوں بات چیت کرینگے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس انتخابی مہم میں پہلی بار ایک ایسے منصوبہ کو قطعیت دی جس میں وہ خود ایک گاؤں کے انچارج ہے۔ منوگوڑو منڈل کے لنکا پلی گاؤں گجویل ایم ایل اے کی حیثیت سے انچارج کی خدمات دیں گے۔ کے سی آر کی رہنمائی میں فارسٹ ڈیولپمنٹ ادارہ کے چیرمین پرتاب ریڈی کے ہمراہ انتخابی مہم چلائیں گے۔ ٹی آرایس ورکنگ پریسیڈنٹ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی گوندیپل منڈل سنٹر یونٹ ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ منوگوڑ منڈل سنٹر یونٹ انچارج کے طور پر کام کرینگے۔

 

اس دوران صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ونود کمار نے کہا کہ اگر ضمنی الیکشن کے اعلامیہ کی اجرائی تک الیکشن کمیشن نام تبدیل کرتا ہے تو بی آر ایس کے نام پر الیکشن لڑا جائیگا۔ بصورت دیگر موجودہ نام ٹی آرایس کے نام سے الیکشن میں حصہ لے گی۔ الیکشن کمیشن نے منوگوڑو ضمنی چناؤ کے ذریعہ شیڈول کے اعلان پہلے ہی جاری کیا اور آج 7/ اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔ پرچہ نامزد کی ادخال کی تاریخ 14 / اکتوبر ہوگی۔ جبکہ 15/ اکتوبر کو پرچہ جات کی جانچ کی جائے گی۔17/ اکتوبر کو نام واپس لئے جائیں گے اور 3/ نومبر کو رائے دہی ہوگی۔ جبکہ نتائج کا اعلان 6/ نومبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مراحل میں تاخیر کے سبب منوگوڑ و میں ٹی آرایس سے نام اور کار کے نشان پر الیکشن لڑنا یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button