جنرل نیوز

ماہ رمضان میں مختلف عنوانات پر اسٹڈی سرکل کے قرآنی مذاکرات 

حیدرآباد۔22/مارچ(پریس نوٹ)معتمد اسٹڈی سرکل ڈاکٹر یوسف حامدی نے بتایا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی اسٹڈی سرکل کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام ماہ مقدس رمضان المبارک میں مختلف عنوانات کے تحت مصلیٰ گلشن خلیل مانصاحب ٹینک روبرو گارڈن ٹاؤرس میں 26مارچ‘2 ‘ 9 اور16اپریل کو بعد نماز ظہر قرآنی مذاکرات منعقد کئے جائیں گے۔ صدر مجلس تعمیر ملت جناب محمد ضیأالدین نیئر نگرانی کریں گے جس کو علمائے کرام و دانشوران ملت مخاطب کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
ڈاکٹریوسف حامدی ان مذاکرات کے کنوینر بھی ہیں نے بتایا کہ پہلا قرآنی مذاکرہ 26 مارچ اتوار کو منعقد ہوگا۔ مولانا راشد نسیم ندوی بعنوان ’رمضان اور تذکیہ نفس‘ اور نائب صدر مجلس تعمیرملت ڈاکٹر محمد مشتاق علی ’روزہ کی افادیت سائنس کی روشنی میں‘کے عنوان پر خطاب کریں گے۔ مذاکرہ کا آغاز قاری محمد سلیمان کی قرأت اور جناب شاہنواز ہاشمی کی نعت شریف سے ہوگا۔اسی طرح دوسرا قرآنی مذاکرہ 2اپریل اتوار کو منعقد ہوگا جس میں جناب اقبال احمد انجینئر ’قرآن کا پیغام حالات حاضرہ میں‘ مولانا محمد زعیم الدین حسامی ’نظام زکوٰۃمعاشرہ کے استحکام کا ضامن‘ اورنائب صدر مجلس تعمیرملت جناب محمد وہاج الدین صدیقی زکوٰۃ کی تقسیم قرآن کی روشنی میں‘ کے عنوانات پر خطاب کریں گے۔ حافظ وقاری محمد زبیر نعمانی کی قرأت کلام پاک ہوگی۔تیسرا قرآنی مذاکرہ 9اپریل اتوار کو منعقد ہوگا جس کا آغاز حافظ و قاری ملک محمد اسمٰعیل علی خان کی قرأت و نعت شریف سے ہوگا جس میں مولانا پروفیسر عبدالمجید نظامی ملتانی ’قرآن کتاب رحمت‘ مولانا عزیزالدین ماہ رمضان اور نزول قرآن‘ اور جناب محمد سیف الرحیم قریشی نائب معتمد عمومی تعمیر ملت غزوہ بدر و فتح مکہ کے عنوانات پر مخاطب کریں گے۔چوتھا اور آخری قرآنی مذاکرہ 16اپریل اتوار کو منعقد ہوگا جس میں مولانا مفتی سید بشیراحمد اشرف حسامی ’قرآن کی اہمیت و افادیت انسانیت کے لئے‘جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی تعمیرملت ’قرآن عمل و ثواب کی کتاب‘ اور حافظ وقاری ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی ’لیلتہ القدر‘ کے عنوانات پر مخاطب کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
قاری محمد عظیم الدین کی قرأت و نعت شریف سے مذاکرہ کا آغاز ہوگا۔ڈاکٹر یوسف حامدی نے اس ماہ مبارک میں ان اہم عنوانات کے تحت منعقد ہونے والے قرآنی مذاکرات میں کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کرنے کی عامتہ المسلمین سے گزارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button