تلنگانہ

حیدرآباد میں 2 کروڑ روپے نقدی ضبط

حیدرآباد : شہر میں ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گاندھی نگر پولس کے ساتھ مصدقہ اطلاع پر چھ افراد کو گرفتار کیا۔

 

سکندرآباد علاقے سے ان افراد کی گرفتاری عمل میں آئی اور ان کے پاس سے 2.09 کروڑ روپے برآمد ہوئے جو غیر محسوب بتائے گئے ہیں۔ گرفتار شدگان کی شناخت

 

1) دنیش کمار پٹیل

2) سچن کمار وشنو بائی پٹیل @ سچن

3) جیتندر پٹیل

4) شیوراج نوین بائی مودی

5) راکیش پٹیل

6) ٹھاکر ناگجی کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button