اسپشل اسٹوری

بیٹی نے کیا طلاق کا فیصلہ۔ باپ نے جشن مناتے ہوئے جلوس کی شکل میں بیٹی کو سسرال سے لایا گھر۔ عجیب وغریب واقعہ کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی:اکثرآپ نے دیکھا ہوگا کہ بیٹی کی شادی کے موقع پر جشن منایا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا عجیب وغریب واقعہ بتانے جارہے ہیں جو اس سے پہلے شاید آپ نے کہیں نہ دیکھا نہ سنا ہوگا۔

 

ایک باپ نے اپنی بیٹی کی جانب سے طلاق لینے کے فیصلہ پر نہ صرف جشن منایا بلکہ سسرالی مکان سے اسے جلوس کی شکل میں پٹاخہ چھوڑتے ہوئے آتشبازی کے درمیان اپنے گھر لے آیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

 

رانچی کے پریم گپتا نے اپنی بیٹی ساکشی گپتا کی شادی گزشتہ سال اپریل میں سچن کمار سے کی تھی۔ شادی کے بعد معلوم ہوا کہ سچن شادی شدہ ہے باوجود اس کے ساکشی نے اس سے رشتہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن آہستہ آہستہ شوہراورساس کی ہراسانی کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا

 

جس پر ساکشی کو محسوس ہوا کہ اس کا اب یہاں رہنا مناسب نہیں ہے اوروہ اپنی شادی کو برقرارنہیں رکھ سکتی۔ اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات سے واقف کروایا جس پرانھوں نے اپنی بیٹی کا ساتھ دینے ہوئے اس کے فیصلہ کو قبول کرلیا۔

 

ساکشی کے باپ نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع ہونے کے بعد سسرال سے اپنی بیٹی کو شاندار طریقہ سے گھرواپس لانے کے انتظامات کئے۔15 اکتوبر کوساکشی کو جلوس کی شکل میں گھرواپس لایا گیا۔

 

پریم گپتا نے کہا کہ لڑکیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں اور اگر انہیں سسرال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انہیں عزت کے ساتھ گھر لایا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button