انٹر نیشنل

عمرہ کیلئے کسی بھی ایرپورٹ سے سعودی عرب آنے کی سہولت

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضع کیا ہے کہ عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کے لئے آنے والے افراد 90 دنوں کے لئے ٹھہر سکتے ہیں اور اس دوران وہ مکہمدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جا سکتے ہیں۔وزارت کے مطابق زائرین عمرہ کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دخل سکتے ہیں۔ عمرہ کے لئے ‘اعتمرنا’ ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ یہ زائرین کی کورونا وائرس سے حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لئے سعودی عرب کا موجودہ ویزہ لازمی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button