نیشنل

خاتون سب انسپکٹر نے بوڑھے سسر کی پٹائی کردی _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 6 ستمبر ( اردولیکس) دہلی میں ایک خاتون سب انسپکٹر  نے اپنے سسر کو بے تحاشہ پیٹ دیا ۔ اس واقعہ کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ دہلی کے لکشمی نگر  کے رہائشی ایک بزرگ کے گھر میں پیش آیا۔ ویڈیو میں ایک خاتون پولیس سب انسپکٹر کو بار بار اپنے سسر  کے گال پر تپھڑیں رسید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  اس کے ساتھ اس کی والدہ نے بھی اس کا ساتھ دیا۔

یہ واقعہ پیش آنے سے پہلے اس کی ماں کا  اس کے بوڑھے سسر سے جھگڑا ہوا تھا۔  اس دوران خاتون سب انسپکٹر پولیس  نے بوڑھے سسر کے گال پر کئی بار تھپڑ رسید کئے ۔تاہم اس کے ساتھ موجود دیگر دو پولیس اہلکار نے مداخلت کرتے ہوئے بوڑھے سسر کو بچا لیا۔

بتایا گیا ہے خاتون پولیس افسر دہلی کے ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر کام کرتی ہے  اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے پولیس عہدیداروں نے کہا کہ وہ خاتون پولیس کے خلاف نہ صرف مقدمہ درج کریں گے بلکہ محکمانہ کارروائی بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button