نیشنل

مزید 5 سال تک مفت راشن اسکیم جاری رکھنے وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان

نئی دہلی 4 نومبر (اردولیکس ) وزیر اعظم نریندر مودی نے پردھان منتری انا یوجنا کے تحت مفت راشن اسکیم کو اگلے پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود ان کی پہلی ترجیح ہے۔

چھتیس گڑھ کے انتخابی جلسے میں اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ 80 کروڑ غریبوں کو مفت راشن دینے کی یہ اسکیم آیندہ ماہ دسمبر  میں ختم ہو رہی تھی لیکن اب اسے مزید پانچ سال تک بڑھایا جائے گا

انھوں نے کہا کہ یہ محض انتخابی اعلان نہیں ہے بلکہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت روزی روٹی کمانے کے لیے گھروں سے دور جانے والوں کوبھی ون نیشن ون راشن کارڈ کے ذریعے ملک بھر میں اناج حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مردم شماری کے سلسلے میں کانگریس کا نام لیے بغیر اس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑی ذات غریب ہے جس کے لیے ان کی حکومت نے تمام اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہیں ڈرلگ گیا ہے کہ اگر غریب اکٹھے ہوگئے اور ان کی طاقت بن گئی تو ان کا کیا بنے گا۔ دکان چلانے کے لیے ایک نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

 

غریبوں کو بانٹنے اور لڑانے کا کھیل شروع ہو رہا ہے۔ غریبوں کے اتحاد کو توڑنے سازشیں رچی جا رہی ہیں، ذات پات کا زہر ملایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button