جنرل نیوز

کانگریس کےانتخابی منشورمیں رائچورکیلئےایمس کاوعدہ،روی بوس راجو نے کیا خیر مقدم

رائچور۔کانگریس کےمعروف نوجوان لیڈرروی بوس راجونےکرناٹک اسمبلی چناو کےتحت انتخابی منشورمیں رائچورمیں آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(ایمس)کےقیام کاوعدہ کرنےپراے آئی سی سی اورکےپی سی سی اورپارٹی کےدیگرسرکردہ لیڈروں سےاظہارتشکرکیاہے۔روی بوس راجونےکہاکہ بی جےپی نے ہمیشہ حیدرآبادکرناٹک خاص طورپر رائچورضلع کویکسرنظراندازکیاہے۔انہوں نےکہاکہ کانگریس پارٹی سےریاست کےسبھی اضلاع کی مساوی ترقی ممکن ہے۔اورکانگریس پارٹی کےانتخابی منشورسےاس کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمس کےقیام سے رائچورضلع کوترقی حاصل ہوگی۔اورروزگارکےمواقع پیداہونگے۔

روی بوسراجونے سبھی علاقوں کےمساوی انصاف کےلئےکانگریس کواقتدارمیں لانے کی عوام سےاپیل کی۔وہیں دوسری طرف دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح کانگریس کی جانب زوروشورکےساتھ انتخابی مہم جاری ہے۔روی بوس راجو اوردیگرلیڈر رائچورشہری اسمبلی حلقےسے کانگریس امیدوارمحمدشاہ عالم کےلئے تشہیری مہم چلائی جارہی ہے۔روی بوس راجو نےمحمدشاہ عالم کواکثریت سےکامیاب کرنے کی عوام سےاپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button