نیشنل

دو بیویوں کی لڑائی میں نکل گئی بندوق _ فائرنگ میں شوہر طاہر خان جاں بحق

Representative image

بھوپال _ 21 فروری ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی دو بیویوں کے درمیان لڑائی کے دوران گولی مار دی گئی،

 

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب طاہر خان کی پہلی بیوی انجم اپنے بیٹے اور چند دیگر افراد کے ہمراہ ان کے گھر پہنچی اور طاہر خان کی دوسری بیوی ہما خان سے جھگڑ پڑی۔ جھگڑا مار پیٹ تک پہنچ  گیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ طاہر اور انجم کا طلاق کا کیس زیر التوا ہے جس کے تحت انجم نے طاہر کی کچھ جائیداد پر بھی دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بھوپال کے اے سی پی وریندر مشرا نے کہا کہ  طاہر خان نامی شخص کو اس کی پہلی بیوی انجم کے ساتھ جھگڑے کے دوران گولی مار دی گئی۔ اسے انجم کی طرف سے دائر طلاق کے مقدمے کا سامنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انجم دو تین لوگوں کے ساتھ شوہر کے گھر پہنچی اس وقت طاہر خان نہا رہے تھے کہ اس کی دوسری بیوی ہما خان کی اس سے لڑائی ہو گئی۔ جھگڑا سن کر طاہر خان باتھ روم سے باہر نکلے، اور ان میں سے ایک نے انہیں گولی مار دی۔

 

 

اے سی پی نے بتایا کہ دوسری بیوی کو بھی حمیدیہ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے اور ان  کا علاج چل رہا ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ گولی کس نے چلائی، اور واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button