اسپشل اسٹوری

لوک سبھا میں مسلم نمائندگی میں کمی۔27 سے گھٹ کر 24 ہوگئی _ 2 خواتین کو ملی کامیابی

شجاع الدین افتخاری سینئر جرنلسٹ ، حیدرآباد

لوک سبھا انتخابات کے آج نتائج جاری ہوگئے۔ اس مرتبہ لو ک سبھا میں مسلم نمائندگی 27 سے گھٹ کر 24 ہوگئی ہے۔ 2019 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 27 مسلم ارکان پارلیمنٹ لو ک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اس مرتبہ یہ تعداد 24 تک گھٹ گئی ہے۔ اس مرتبہ دو مسلم خواتین کا لوک سبھا میں داخلہ ہوگیا ہے

 

۔ 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات میں مسلم امیدواروں کو مسلم امیدواروں سے شکست میں یو ڈی ایف کے مولانا بدر الدین اجمل شامل ہیں‘انہیں آسام میں کانگریس کے رقیب الحسن نے شکست دے دی۔اسی طرح بہار کے کشن گنج میں جے ڈی یو کے مجاہد عالم اور مجلس کے اختر الایمان کو کانگریس کے محمد جاوید عالم نے شکست دے دی۔بارہمولہ کشمیر سے عمر عبداللہ کو انجینئر عبدالرشید نے شکست دیدی۔ پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی کو نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد نے شکست دے دی۔

 

کامیاب مسلم امیدواروں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ حیدرآباد (تلنگانہ)سے بیرسٹر اسد الدین اویسی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین‘ غازی پور (یوپی) سے افضل انصاری سماج وادی پارٹی‘ رام پور (یوپی) سے محبوب اللہ سماج وادی پارٹی‘ سہارنپور (یوپی) سے عمران مسعود کانگریس‘سنبھل (یوپی) سے ضیاء الرحمن سماج وادی پارٹی‘ کیرانا (یوپی) سے محترمہ اقراء حسن چودھری سماج وادی پارٹی‘ دھوبری (آسام) سے رقیب الحسن کانگریس‘ کٹیہار (بہار) سے طارق انورکانگریس‘ کشن گنج (بہار)سے محمد جاوید عالم کانگریس‘ اننت ناگ (کشمیر) سے میاں الطاف احمد نیشنل کانفرنس‘ بارہمولہ (کشمیر)سے انجینئر شیخ عبدالرشید آزاد‘ سری نگر (جموں)سے آغا سید روح اللہ مہدی نیشنل کانفرنس‘ ملا پورم (کیرالا) سے ای ٹی محمد بشیر مسلم لیگ‘ وڈکارا (کیرالا) سے شفیع پرمل کانگریس‘ پونانی (کیرالا) سے ڈاکٹر عبدالصمد صمدانی مسلم لیگ‘ بہرام پور (مغربی بنگال) سے کرکٹر یوسف پٹھان ٹی ایم سی‘ بشیرہاٹ (مغربی بنگال) سے شیخ نورالاسلام ٹی ایم سی‘ جوگی پور (مغربی بنگال) سے خلیل الرحمن ٹی ایم سی‘ مالدہ جنوب (مغربی بنگال) سے یٰسین خان چودھری کانگریس‘ مرشد آباد (مغربی بنگال) سے ابو طاہر خان ٹی ایم سی‘ الوبیریا (مغربی بنگال) سے سجدہ احمد ٹی ایم سی‘ لکشادیپ سے محمد حمداللہ سعید کانگریس‘ رامنتا پورم (تمل ناڈو) سے کے کے نواز مسلم لیگ‘ لداخ سے محمد حنیفہ آزاد نے کامیابی حاصل کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button