جنرل نیوز

پداپلی میں ایڈیشنل کلیکٹر کے ہاتھوں رہنمائے دکن 2023 کیلنڈر کا رسمِ اجراء

جنوبی ہند حیدرآباد دکن کا شہرہ آفاق اُردُو زبان کا بےباک بےلوث نقیب روزنامہ رہنمائے دکن جسکے بانی و مدیر سید لطیف الدین قادری و سید وقار الدین قادری مرحوم تھے۔جسکا آغاز 1921 میں ہوا۔سو سال مکمل ہونے پر جناب سید احمد خان جان نشین رہنمائے دکن کی سرپرستی میں سال نو 2023 کا ملٹی کلر جاذب نظر دیدہ زیب کیلنڈر منظر عام پر آیا اور ضلع پداپلی میں ایڈیشنل کلیکٹر وی لکشمی نرایانہ اور ڈی پی آر او پدا پلی ایوب خان کے ہاتھوں رہنمائے دکن کا کیلنڈر رسم اجرا عمل میں لایا گیا اس موقعہ پر رہنمائے دکن کے سینئیر رپورٹر سید اصغر حسین اسٹاف رپورٹر کریم نگر کے علاوہ رہنمائے دکن ضلع پداپلی کے رپورٹرس محمّد استقام الدین، اسماعیل راشد، احمد محتسب شاہ خان و دیگر موجود تھے اور سرکاری دفاتر میں کیلنڈرس بطور ہدیہ پیش کیے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button